عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے روز ضلع کورنگی میں آلائشیں اُٹھانے کے انتظامات اطمینان بخش قرار

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : عید الاضحی کے پہلے روز ضلع کورنگی میں مجموعی طور پر 42 ہزار 3 سو 50 آلائشوں کو گلی محلوں اور اجتماعی قربان گاہوں سے اُٹھا کر محفوظ طریقے سے مدفون کیا گیا ۔بلدیہ کورنگی محکمہ صفائی نے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر برق رفتاری کے ساتھ عمل درآمد کرتے ہوئے شاہ فیصل زون سے 10150،ملیر ماڈل کالونی زون سے 9100،کورنگی زون12600اور لانڈھی زون سے10500آلائشیں ٹھکانے لگا ئیں گئیں ۔عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے روز ضلع کورنگی کی حدود میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بروقت منتقلی اور اسے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگا کر صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات اطمینان بخش رہی چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈز کونسلرز کے ہمراہ عید الاضحی کے دونوں دن ضلع کورنگی کا تواتر کے ساتھ تفصیلی دوہ کرکے کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد کا مسلسل معائنہ کرتے رہے۔

اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے قبل ازوقت انتظامات کے باعث ہم برساتی صورتحال سے نمٹنے کے ساتھ عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام میں کامیاب ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے عوامی تعاون پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ عوام کے تعاون اور یونین کمیٹیز کے منتخب نمائندوں کے باہمی تعاون کے ذریعے ہم اہم چلینجز سے نبرد ازمائے ہوئے انہوںنے کہاکہ حالیہ طوفانی بارش کے ساتھ عید الاضحی پر کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد ہمارے لئے چیلنج سے کم نہیں تھا انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا انشا اللہ اسی طرح عوام اور منتخب نمائندوں کے باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور مسائل سے نجات دلا ئیں گے چیئر مین اور وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی نے برساتی صورتحال اور عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر جاں فشانی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران و عملے کو شاباشی دی۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی