عیدالفطر پر بینکوں کی 5 چھٹیاں، ہفتہ تا بدھ بند رہیں گے

State Bank of Pakistan

State Bank of Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے عیدالفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں پیر 26 جون سے بدھ 28 جون 2017ء تک بند رہیں گے جبکہ 25 جون اتوار اور 24 جون ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بینک نہیں کھلیں گے۔

اس طرح بینک ہفتہ سے بدھ 5 دن کے لیے بند رہیں گے۔