عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان

Prisoners

Prisoners

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے عیدالفطر کے موقع پرقیدیوں کی سزاؤں میں90 دن کی کمی کردی ہے، سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کی سزاؤں میں کمی نہیں کی گئی۔

بدھ کو صدر مملکت نے وزارت داخلہ کی سمری اور وزیراعظم کی سفارش پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے احکام جاری کیے۔ جن ملزمان کی سزاؤں میں کمی کی گئی ہے۔

ان میں دہشت گردی، زنا، اغوا کے الزام میں قید مجرم شامل نہیں ہیں۔ این این آئی کے مطابق ایسے قیدی جنھیں عمرقیدہوئی ہے ان کی سزامیں90 دن کی کمی جبکہ دیگرجرائم میں ملوث قیدیوں کی سزامیں45 دن کی کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح65 سال سے زائدعمرکے ایک تہائی سزاپوری کرنے والے قیدیوں کی باقی ماندہ مکمل سزامعاف کردی گئی ہے۔