عیدالفطر کا دوسرا دن؛ تفریحی مقامات پر عوام کا رش

Eid al-Fitr Second Day

Eid al-Fitr Second Day

کراچی (جیوڈیسک) ملک بھر میں لوگ عید الفطر کا دوسرا دن بھی بھرپور انداز میں منارہے ہیں، کہیں پر تکلف دعوتیں اڑائی جارہی ہیں تو تفریحی مقامات پر بھی عوام کا جم غفیر ہے۔

ملک بھر میں لوگ بھر پور اور روایتی انداز میں عید الفطر کا دوسرا دن منارہے ہیں۔ عید کے دوسرے دن کی مناسبت سے بچوں، بڑوں اور خواتین نے ملبوسات کا خاص اہتمام کیا ہے، بچے آج بھی عیدی بٹور رہے ہیں اور اپنی من پسند چیزوں سے دل بہلا رہے ہیں۔

ہر گھر کا باورچی خانہ اپنی اپنی مالی استعداد کے مطابق پر رونق ہے اور اشتہا انگیز کھانوں کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ جو عید کے پہلے دن میزبان بن کر اپنے گھر آئی اللہ کی رحمتوں کی دل جوئی میں مصروف تھے وہ آج مہمان بن کر مزے لوٹ رہے ہیں۔

وسطی پنجاب، خیبر پختونکوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عید کے دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسم کی مناسبت سے کھانے پینےکی دکانوں پر تل دھرنے کی جگہ نہیں، جب کہ منچلے سیر سپاٹوں کے لیے تفریحی مقامات پر پہنچ گئے ہیں۔