عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ختم ،سکولوں اور دفاتر میں حاضری معمول سے کم

Eid Holidays Finish

Eid Holidays Finish

لاہور (جیوڈیسک) عید کی سرکاری چھٹیوں کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور دفاتر کھل گئے ہیں تاہم عید کا تیسرا روز ہونے کی وجہ سے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سے کم ہے۔

عید قربان کی تین روزہ تعطیلات ختم ہوگئیں لیکن شہری زندگی کا پہیہ معمول پر نہ آسکا۔ سیکٹری تعلیم کی وارننگ کے باوجود 80 فیصد نجی اسکولوں نے سرکاری احکامات ہوا میں اڑا دیئے اور جو اسکول کھلے وہاں بچے نہ ہونے کے برابر نظر آئے۔

ادھر سرکاری اسکولوں میں اساتذہ پہنچے لیکن خالی کلاسز نے ان کو بھی رسوا کر دیا۔ اساتذہ کا کہنا ہے بچے عید منا رہے ہیں ، عید کے تین دن تعطیلات دی جاتیں تو اچھا ہوتا۔

واضح رہے کہ حکومت نے عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا جس میں سے ایک روز حج اور دو روز عید کے لئے رکھے گئے تھے۔