عید عالم اسلام کو باہم اتحاد و یکجہتی کے درس دیتی ہے، مفتی محمد نعیم

Jamia Binoria

Jamia Binoria

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ میںانڈونیشین قونصلر جنرل ہادی سنٹوسو (HADI SANTOSO),نائب قونصلر جنرل ودیگر کی وفد کے ہمراہ آمد ،رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم اور انڈونیشیا ملاقات کی، معزز مہمانوں اور انڈونشین طلبہ کے لیے جامعہ بنوریہ عالمیہ کی جانب سے ظہیرانے کابھی اہتمام کیاگیا تھا، انڈونشین وفد نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے وفد کوپاکستانی دینی مدارس کے نصاب اور نظام تعلیم کے حوالے سے بریفنگ دی اور جامعہ بنوریہ عالمیہ میں زیر تعلیم غیر ملکی باالخصوص انڈونیشین ، ملائیشین اور تھالینڈ کے طلبہ کی خصوصی تعریف کی ، انہوں نے کہاکہ عید عالم اسلام کو باہم اتحاد ویکجہتی کا درس دیتی ہے، عالم اسلام اس وقت جن مشکلات سے دوچار ہے اسکا سبب مسلم حکمرانوں کی نااہلی ہے۔

انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی دہشت گردی ہوتی ہے اس کا ذمہدار مسلمانوں کو قرار دینے کی بھر پور کوشش کی جاتی ہے ، دینی مدارس اسلامی فلاحی ادارے ہیں عالمی سطح پر مدارس کو دہشت گردی سے منسلک کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوچکی ہیں اللہ نے مدارس کو ہر پروپیگنڈے سے محفوظ رکھاہے ، نائن الیون کے بعدمدارس میں تعلیم کیلئے آنے والے طلبہ کی تعداد میں حد درجہ اضافہ ہوچکاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس تعلیمی سال میں بھی طلبہ میں حد درجہ اضافہ ہوگا، انہوںنے کہاکہ غیر ملکی بہت سے طلبہ پاکستانی مدارس میں تعلیم کیلئے حصول کیلئے آنا چاہتے ہیں مگر ویزوں کی پابندی کے باعث وہ نہیں آسکتے ، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں انڈونیشیا کے علاوہ 38ممالک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں جن کے تمام تر تعلیمی اخراجات جامعہ کی جانب مفت فراہم کیے جاتے ہیں ، انہوںنے کہاکہ مدارس میں تعلیم کے خواہش مند غیر ملکی طلبہ کے ویزوں پر پاپندی ہٹائی جائے۔

ماضی میں ڈکٹیٹر نے بیرونی جی حضوری کے ذریعے سے مدارس میں حصو ل علم کیلئے آنے والے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں پر پابندی لگائی تھی موجودہ حکومت اسی روش پر چل کر غیر ملکی طلبہ کے مدارس میں داخلوں پر پابندی عائد کرنا چاہتی ہے، اس موقع پر انڈونیشین قونصل جنرل نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں دینی اور عصری علوم کی تدریس کے حسین امتزاج کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے دینی مدارس عالم اسلام کی خدمت کررہے ہیں، جب جب جامعہ بنوریہ عالمیہ آیا ہوں یہاں کے انتظامات اور منتظمین کے خلوص کو دیکھ کر دل کو بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔

جامعہ بنوریہ کی عالمی سطح پر دین اسلام کیلئے کی جانے والے خدمات قابل تعریف ہیںمدارس میں حصول علم کیلئے آنے والے طلبہ کے ویزوں پر پابندی ہمارے لیے بھی باعث تشویش ہے ہمیں پاکستان میں موجود اپنے لوگوں کا علم ہے اسلئے پاکستانی حکومت سے ویزوں کی توسیع کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے، قبل ازیں جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ غیر ملکی کے نگران نائب مہتمم مولانا نعمان نعیم نے معزز مہمانوں کا استقبل کیا۔

انہیں جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ غیر ملکی کے طلبہ کے نصاب تعلیم اور روزمرہ کے معمولات اور ان کو دی جانے والے سہولیات سے آگاہ کیا۔ بعدازاں مہمانوں نے بنوریہ ریسٹورنٹ میں ظہرانہ تناول کیا۔

Jamia Binoria

Jamia Binoria

Jamia Binoria

Jamia Binoria

Jamia Binoria

Jamia Binoria

Jamia Binoria

Jamia Binoria