چلو عید ملن پارٹی میں شرکت کے لیے دس ڈسٹرکٹ کے اوبر لا پارک میں قوم پرچم تلے خوشیاں بانٹنے چلو

Eid Malan Party Vienna

Eid Malan Party Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) چلو عید ملن پارٹی میں شرکت کے لیے دس ڈسٹرکٹ کے اوبر لا پارک میں قوم پرچم تلے خوشیاں بانٹنے چلو، پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا مشن دوریاں مٹانا آو مل کر عید الفطر کی خوشیاں منائیں اور اپنے ساتھ بچوں کو بھی لائیں تاکہ بچوں کے ساتھ اپنا مذہبی تہوار منائیں۔عید ملن پارٹی میں بچوں میں ٹینس بال کرکٹ کا میچ اور دوسری کھیلیں بھی کرائی جائیں گی اور بچوں کی جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

بچوں کی زہنی آزمائش کے حوالہ سے بچوں سے دینی اور پاکستان کے متعلق سوالات کیے جائیں گے صیح سوال کے جواب پر انعام دیاجائے گا۔ پروگرام میں خواتین کے لیے بیٹھنے کاعلیحدہ انتظام ہوگا۔
عید ملن پارٹی میں مہمانوں کی خدمت اور انتظامی امور سر انجام دینے کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دے دی گی ہیں (١)مہمانوں کو خوش آمدید کرنا(٢)مہمانوں کو بٹھانا اور جگہ مہیا کرنا (٣) مہمانوں کو مشروبات، آئس کریم ،اور کھانا وغیرہ مہیا کرنے کی زمہ داریاں سر انجام دیں گے۔خواتین اور مرد حضرات مہمانوں کے لیے کھانے کا علیحدہ علیحدہ بوفے لگایا جائے گا۔ مہمانوں کی آمد 2 بجے شروع ہوگی اور پروگرام کا آغاز انشاء اللہ ٹھیک 2:30 بجے ہو گا۔

پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ،مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان ،مشیر خاص حاجی ملک خلیل اعوان ،نائب صدر حاجی ملک محمد امین اعوان ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،جوائنٹ سیکرٹری ملک عابد،فنانس سیکرٹری محمد انور،جوائنٹ فنانس سیکرٹری علی زوالفقاراور فیملیز رابطہ کمیٹی کے نگراں حبیب الرحمان خان نے تمام پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ PCFA عید ملن پارٹی میں اپنے بچوں کے ساتھ بھر پور شرکت کریں اور مل کر عید کی خوشیاں منائیں دو بجے سب اپنی شرکت کو یقینی بنائیں او ر ہمیشہ کی طرح ایک قوم بن کرقومی پرچم تلے جمع ہو کراظہا ر یکجہتی کا مظاہرہ کریںاور وقت پر تشریف لائیں تاکہ ڈھائی بجے پروگرام کو شروع کریں اور پارٹی میں مذید بچوں کے پروگرام ہونگے۔

منجانب۔(پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا میڈیا کوآرڈینیٹر اکرم باجوہ)