جشن عید میلادالنبیۖ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے

Jhelum

Jhelum

جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) نتظامات بسلسلہ عید میلادالنبی ۖ جشن عید میلادالنبیۖ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے اس سلسلہ میں جہلم شہر میں10جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے چوک اہلحدیث پر اختتام پذیر ہوئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے خاظر خواہ انتظامات کیے گئے تھے جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ نصب کیے گئے اور ہر آنے والے شخص کی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹر تلاشی لی گئی جلوس کو ر استوں کی بذریعہ سول ڈیفنس عملہ کلیئر کرایا اگیا۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی پوائنٹ قائم کیے گئے تھے جس کے زریعہ ہر آ نے اور جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔اس موقع پر عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تما م مکاتب فکر کے علماء کرام کی جانب سے ضابطہ اخلا ق پر عمل درآمد کرنے پر سراہااور خود سارے جلوسوں کو مانیٹرکیا پولیس کو اس موقعہ پر احسن ڈیوٹی کرنے پرشاباش دی۔میڈیا نمائندہ گان جہلم کا کردارعید میلاالنبیۖ کے متبرک موقع پر جہلم کے میڈیا نمائندہ گان کا کردار نہایت قابل ستائش رہا ہے جنہوں نے اس سارے دن کو اچھی کوریج دی ہے اور نہایت دانش مندی سے حالات سے عوام کو آگاہ رکھا ہے جس کی جتنی تعریف کیجائے کم ہے اور مستقبل میں بھی ایسی کارکردگی دکھاتے رہیں گئیں جہلم کے میڈیا نے یہ ثابت کیا کہ وہ واقعی ہی مہذب، تعلیم یافتہ، محب وطن اور سچے عاشق رسول ۖ ہیں جنہوں نے ہر حال میں بہترین رپورٹینگ کی ہے اور اپنے عوام کو ملکی اداروں خصوصاً پولیس کی عوام دوست کاروائیوں سے آگاہ رکھا ہے اور کمزریوں کی نشاندہی کر کے بھی بہتری کی اصلاح کی ہے۔صحافت دنیا میں نہایت اہمیت رکھتی ہے ہر ملک کے عوام صحافت کے زریعے دنیا میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات سے باخبر رکھتے ہیں صحافت ہر دور میں جرائم کے خلاف ایک جہاد کی حیثیت رکھتی ہے۔ جہلم کی پولیس اپنے جہلم کے صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہو گئ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ۔تھانہ چوٹالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی
تھانہ چوٹالہ کے محمد انار ایس آئی نے دوران گشت ملزم مجتبیٰ عالم ولد زاہد محمو دسکنہ جگتہ سے05لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ۔تھانہ جلالپورشریف کے شہباز احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم ندیم عنصر ولد محمد عنصر سکنہ نواب شاہ سول لائن منڈی بہاؤالدین سے پسٹل30بور معہ3روند برآمد کر ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا
۔دینہ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر شہری گرفتار مقدمہ درج
تھانہ دینہ کے مطوب حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم ندیم احمد ولد محمد اشرف سکنہ اسلام نگر چوک شاہدہ لاہور سے پسٹل30بور معہ2روند برآمدکر کے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی،ناجائز اسلحہ رکھنے پر شہری گرفتار مقدمہ درج
تھانہ سٹی کے ماجد گلزار اے ایس آئی نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر 308/17بجرم392/411ت پ تھانہ سٹی میں ملزم برریمانڈ جسمانی قدیر احمد ولد محمد بشیر احمد قوم بٹ سکنہ ڈہوک مرید تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے پسٹل30بور معہ2روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی، پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی۔تھانہ سٹی کے مناظر حسین اے ایس ?آئی نے دوران گشت ملزم محمد فیضان ولد محمد جاوید قوم راجپوت سکنہ مشین محلہ نمبر3جہلم سے 10لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔