عید میلاد النبیۖ کی خوشیاں بڑھ چڑھ کر اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ آج منائی جا رہی ہیں

Kharian

Kharian

کھاریاں : عیدمیلاد النبیۖ کی خوشیاں بڑھ چڑھ کر اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ آج منائی جا رہی ہیں دنیا بھر کی طرح آج کھاریاں شہر اور گرد و نواح میں بھی عید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں گائوں گائوں جلوس نکالے جائیں گے اور محافل کا اہتمام کیا جائے گا کھاریاں شہر کا مرکزی جلوس شریعت کالج سے صبح ساڑھے8:30 بجے ہی شروع ہوگا جی ٹی روڈ پر دونوں جلوس اکٹھے ہو جائیں گے۔

پورے کھاریاں شہر کا چکر لگاتے ہوئے اپنی اپنی جگہ پر اختتام پذیر ہوں گے شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے شہر میں سجاوٹ کے مقابلے ہوں گے اور بہترین سجاوٹ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ سیکورٹی کے لئے پولیس اور قومی رضا کار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔