جشن عید میلاد النبی صل الله علیہ وسلم ہم سب کے لیے امن و یکجہتی کا پیغام ہے۔ انجمن غلامان مصطفیٰ

اسلام آباد (یاسر رفیق) انجمن غلامان مصطفیٰ کے زیر اہتمام ڈھوک نور خان راولپنڈی میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا اور پر امن ریلی نکالی گئی۔ریلی کی صدارت ملک زاہد،ملک خاور اور حاجی وحید نے کی۔ریلی اور محفل میلاد سے علمائے کرام نے خطاب کیا۔علمائے کرام نے اپنے خطابات میں یہ کہا کہ رسول الله صل الله علیہ وسلم کی ذات تمام مسلمانوں کے لیے ہدایت کا سر چشمہ ہے سرکار مدینہ نے ہمیں امن سے رہنے اور غلط کاموں سے بچنے کی تلقین کی ہے۔ہم نبی صل الله علیہ وسلم کے ادنیٰ غلام ہیں لیکن نبی کے گستاخ کو کبھی معاف نہیں کریں گے ہم اپنی گردن کٹا سکتے ہیں لیکن نبی کے نام پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ محفل میلاد میں ثناخوان حضرات نے بھی ہدیہ نعت مخصوص انداز میں پیش کیا سارا دن پورا علاقہ لبیک یارسول الله کی صداؤں سے گونجتا رہا ۔محفل کے اختتام پر دعا کی گئی اور لوگوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Dhoke Noor Khan Mehfil

Dhoke Noor Khan Mehfil

Dhoke Noor Khan Melad

Dhoke Noor Khan Melad

Dhoke Noor Khan Melad Reli

Dhoke Noor Khan Melad Reli

Dhoke Noor Khan Melad

Dhoke Noor Khan Melad

Dhoke Noor Khan Melad

Dhoke Noor Khan Melad

Melad Rally

Melad Rally