عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Eid Milad-un-Nabi

Eid Milad-un-Nabi

اسلام آباد (جیوڈیسک) عید میلادلنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں، کہیں 12 ہزار پاؤنڈ کیک تیار کیا گیا تو کہیں 12 سو دنبے اور بکرے ذبح کیے گئے، ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، محافل نعت سجائی جا رہی ہیں، مساجد اور عمارتوں کو رنگ برنگے قمقوں سے سجایا گیا ہے، کل جلوس نکالے جائیں گے۔

ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، ملتان میں 75 فٹ لمبا اور 7 فٹ چوڑا، 12 ہزار پاؤنڈ وزنی کیک تیار کیا گیا ہے، کیک کی تیاری میں 12 روز لگے ہیں اور 8 افراد نے یہ کیک تیار کیا ہے۔

چمن میں صاحب آغا دربار پر 12 سو دنبوں اور بکروں کی قربانی کر دی گئی، قربانی کا گوشت غربا میں تقسیم کیا اور ایک ہزار دیگوں میں پلاؤ بھی بنائے گئے جو لوگوں میں تقسیم کر دیا گیا، تقریب میں افغانستان سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

رحیم یار خان کی گلیوں اور مکانوں پر سبز جھنڈے لہرا رہے ہیں، لوگوں مکانات اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔

دادو میں آل پرائیویٹ اسکول کوآرڈی نیشن کمیٹی کے جانب سے جشن مصطفی ریلی نکالی گئی۔ جس میں اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔