عید میلاد النبی ۖ کے جلوس کے روٹس پر استقبالیہ و سبیل کیمپ کا قیام

PPP DISTRICT KORANGI

PPP DISTRICT KORANGI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120 کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹس پر استقبالیہ و سبیل کیمپ لگایا گیا جس میں شرکاء جلوس کے استقبال اور شربت سے ان کی تواضح کیا گیا۔

PPP KORANG

PPP KORANG

کیمپ پر پیپلز پاٹی کے رہنماء سلیم الدین انصاری ،خالد خان ،جبران خانزادہ ،اطہر علی ،کمال خان لیاقت علی ،ناصر مجید ،قیوم انقلابی ،شارق ،سیف الرحمن اور دیگر کارکنان موجود تھے اس موقع پر سلیم الدین انصاری نے کہاکہ آج کا دن عیدوں کا سردار دن ہے آج ہمارے آقاحضرت محمد مصطفیۖ کی ولادت با سادات ہے ہمیں چاہیئے کہ ہم اس دن کو شایان شان طریقے سے منائیں اور خوشیوں میں غریب اور مستحق کی مدد کریں اور حضور ۖ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار ،اتحاد بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر