عید میلاد النبی ۖ کے جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کا آغاز

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI

SHAH FAISAL ZONE DMC KORANGI

کراچی : شاہ فیصل زون کے تحت عید میلا د النبی ۖ کے جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے مہم کا آغاز ،عبادت گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران محکمہ انسداد تجاوزات شاہ فیصل زون نے 50سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کردیا ۔شاہ فیصل زون میں تعطیل کے با وجود ہفتہ کے روز بلدیاتی خدمات کی انجام دہی معمول کے مطابق انجام دیا گیا میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں اور محافل گاہوں سمیت علاقائی سطح پر مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات تیز کئے جائیں ،دورے کے دوران شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کے حوالے سے مہم کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ہدایت کی جلوسوںکے روٹس پر قائم تما م تر تجاوزات ،روکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے بعد ازاں میونسپل کمشنر عمران اسلم نے شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کمیٹیز میں جاری صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ سروسز کے ایر یا انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مکمل نگرانی میں علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا ئیں اس حوالے سے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے لئے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔