جشن عید میلاد النبی ۖانتہائی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ٍ

Speech

Speech

عباس پور (کامران ارشد سدھن) سنی حنفی جامع مسجد عباس پور میں پورے عالم اسلام کی طرح جشن عید میلاد النبی ۖانتہائی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ٍدن دس بجے سنی حنفی جامع مسجد عباس پور میں ایک ؛ عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا اور بعد از نماز ظہر عظیم الشان جلوس برآمد ہوا جو پورے شہر کا چکر لگانے کے بعد عباس پور میلاد چوک میں اختتام پذیر ہوا اِس موقع پر جلوس میں شرکاء سرکار کی آمد مرحبا کے فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے سرکار کی آمد مرحبا کہ نعروں سے عباس پور کی فضا گونج اُُٹھی۔

اِس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے اِس موقع پر مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 12 ربیع اول وہ دن ہے جب نور حق چمکا اور کفر وباطل کی تاریکیاں چھٹ گئیں یہ دن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بے پایاں مسرتوں کا پیغام ہے اور شایا ن شان طریقے آج جشن عید میلاد النبی ۖمنا رہے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حضور نبی اکرم ۖاور اسلام سے پہلے دنیا کفر شرک اور جہالت وگمراہی کی تاریکیوں میں ڈوبی ہوئی تھی ۔انسان کا خدا سے رشتہ ٹوٹ چکا تھا ہر طرف قتل وغارت کا بازار گرم تھا کسی کا مال و ،جاں اور عزت محفوظ نہیں تھی۔

انسانیت ظلم کی چکی میں پس رہی تھی لڑکیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا ۔شراب ،جوا اور بے حیائی عام تھی حضور ۖ نے ہمیں تاریکی سے نکالا اور ہدایت کا راستہ بتایا اُن کا کہنا تھا کہ رسول اکرم ۖکی سیرت اور تعلیمات عمل انسان کے لیے فلاح وکامرانی کا ذریعہ ہے حضور اکرم ۖ کی اطلاعت دراصل خدا کی اطلاعت ہے کیونکہ اللہ تعالی نے اپنا دین اسلام قرآن مجید کی صورت میں حضور اکرم ۖ پر نازل فرمایا اور حضور اکرم ۖنے اس کے مطابق ایک مکمل نمونہ دنیا کے سامنے پیش فرمایا۔

حضور اکرم ۖکی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دین ودنیا میں سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں ۔اُن کا کہنا تھا کہ رسول اکرم ۖکی محبت عین ایمان ہے یہ محبت ایک مومن کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے ۔حضور اکرم ۖکی محبت کے بغیر ایمان کی تکمیل نہیں ہوتی ۔جیسا کہ خود حضوراکرم ۖکا رشاد ہے کہ تم اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے ۔جب تک کہ میری محبت تمھاری جاں ،اولاد ،اور تمام لوگوں سے بڑھ کر نہ ہو ۔اُن کا کہنا تھا کہ عید میلا دالنبی ۖکا جشن مسرت مناتے ہوئے ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہے کہ ہم سے کوئی ایسا فعل سرزد نہ ہو جو خدا اور رسول ۖکی ناراضی کا موجب ہو ہمیں ایسے تمام کاموں سے اجتناب کرنا چاہیے جو شریعت محمد یۖکے خلاف ہوں اِس موقع پرعظیم روخانی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ الحاج ابو الحسن پیر محمد فضل ربانی زاہدی زیب آستانہ عالیہ نیریاں شریف، مفتی کشمیر حضرت علامہ مولانا محمد حسین چشتی،مولانا قاری افتخار احمد ربانی ،مولانا خلیل حارونی ،قاری محمد لطیف ،سردار نسیم احمد عباسی چیئرمین میلاد کمیٹی ،امجد سعید نعیمی مولانا اور دیگر نے خطاب کیا۔

کامران ارشد سدھن
نمائندہ خصوصی عباس پور
03328567202