عید ملن پروگرام کی شاندار کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے ہم سب پاکستان کی سر بلندی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں۔ لالہ محمد حسین خان

ویانا (اکرم باجوہ) 24 جون عید ملن پروگرام کی شاندار اور تاریخی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے ہم سب پاکستان کی سر بلندی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیںیہ بات پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم نے پی سی ایف اے کے عہدیداران ،کوآرڈینیٹرز اور ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کے اعزاز میں 24 جون عید ملن پروگرام کی شاندار اور تاریخی کامیابی کی خوشی میں اپنی طرف سے دی گی7 جون کی شام ڈنر پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا لالہ محمد حسین خان نے مذید کہا کہ میں پی سی ایف اے کی پوری ٹیم اور پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی،سیاسی،رفاہی،سپورٹس تنظیموں جنہوں نے بھر پور شرکت کی اور پاکستان سفارت خانہ جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت فرما کر چارچاند لگا دیئے اور 24 جون عید ملن پروگرام کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اتنی بڑی کامیابی آپ سب کی محنت کانتیجہ ہے اور ہم نے اللہ پاک کو راضی کرنے کے لیے اللہ کی مخلوق کی خدمت کی اور دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کیااُنہوں نور اسلامک سنٹر اور پاکستانی فیملی کا شرکت کرنے پرخصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔اس سے پہلے تقریب کا آغاز حافظ محمد گلزار احمد کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جوائنٹ سیکرٹری ملک عابد نے بڑی خوبصورت انداز میں ادا کیے۔تقریب میں حاجی ملک خلیل اعوان،حبیب الرحمان،حاجی ملک امین اعوان،خواجہ منظور احمد،بابرفہیم خان،چوہدری طارق حسین،محمدانور،عاصم نوید،حاجی قاسم علی،شہباز خان، عمرخطاب خان ،ملک عابد نے بھی پی سی ایف اے کے زیر انتظام عید ملن کی کامیابی پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی۔پی سی ایف اے کے قائم مقام صدر حاجی محمد ارشد باجوہ نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ تھی اور آسٹریا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی کمیونٹی کسی پلیٹ فارم پر جمع ہوئی ہے اور یہ کام بھی اللہ پاک کے فضل و کرم سے پی سی ایف اے کے حصہ میں آیا اور ہم سب پاکستان سفارتخانہ ویانا کے شکر گزار ہیں جن کی محنت سے پاکستانی کمیونٹی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے جو پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کے لیے بہت ہی خوش آئند بات ہے اور لالہ محمد حسین کی جانب سے شاندار ڈنر کا اہتمام کرنے پراپنی اور پی سی ایف اے کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔نور اسلامک سنٹر ویانا کے خطیب علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم سب لالہ محمد حسین خان کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا اور اُنہوں نے مذید کہا کہ یہ بہترین خوشی ہے جو کام اللہ پاک کے لیے کیا جائے اسلام ہمیں جو پیغام دیتا ہے وہ یہی ہے کہ ہم مسلمان اللہ پاک کی خاطر مل کر بیٹھیں جو بہت ہی بڑی عبادت ہے۔پی سی ایف اے کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور قائم مقام جنرل سیکرٹری اکرم باجوہ نے لالہ محمد حسین خان کا شاندار ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پی سی ایف اے کے زیر انتظام 11اگست دوسرا سالانہ جشن یوم آزادی پروگرام کی انتظامی امور کمیٹیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ آپ سب یوم آزادی پروگرام میں شرکت کے لیے پاکستانیوں کو دعوت دیں ہم سب قومی پرچم تلے جمع ہوکر یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔تقریب کی دوسری نشست میں مشاعرہ کا آغاز کیا گیا جس میں مختلف شخصیات انوار خان،ملک عابد،حافظ محمد نعیم آف ہورن،چوہدری طارق حسین،شہبازخان،حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ،بابرفہیم خان،ملک امین اعوان اور خواجہ منظوراحمد نے حصہ لیا اور اپنے اپنے کلام اور شاعری پیش کرکے خوب داد وصول کیا ۔تقریب کے اختتام پر حافظ محمد گلزار نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ پاکستان کی ترقی ،خوشحالی کے لیے دعا کرائی۔

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA

PCFA DINER VIENNA