عید سے قبل سڑکوں اور گلیوں کے پیچ ورک کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔ سید نیئر رضا

Syed Nair Raza

Syed Nair Raza

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر اور چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ملیر ماڈل کالونی زون کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ،ملیر ماڈل کالونی زون کی اہم شاہراہ ماڈل کالونی روڈ کی پیچ ورک کا کام مکمل ،سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے عوام طویل عرصے سے آمد و رفت کے حوالے سے مسائل کا شکار تھے شاہراہ کی تعمیر پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور چیئر مین بلدیہ کورنگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کے عوامی کارنامے کی تعریف کی چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ ماڈل کالونی روڈ کے پیچ ورک کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید الفطر سے قبل ضلع کورنگی کے حدود میں شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت اور پیچ ورک کے حوالے سے جاری کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران و عملے کو ہدایت عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات تیز کرکے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی سمیت بلدیاتی انتظامات کو مزید بہتر بنا یا جائے دورے کے موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت عوا م کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے انہوںنے کہاکہ اختیارا ت اور مالی بحران کو عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں شہر کی تعمیر و ترقی اور بنیادی مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو تعمیر وترقی سے ہمکنار اور کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی