عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر عالم اسلام کو مبارک باد۔ چودھری بشیر امرہ

Chaudhry Bashir

Chaudhry Bashir

اٹلی (میاں آفتاب احمد) عید الاضحی کے مذہبی تہوار کے پس منظر میں ایک عظیم فلسفہ کار فرما ہے عیدالاضحیٰ کے اس پُرمسرت موقع پر عالم اسلام کو مبارک باد کے پیغام میں پاک فیڈریشن اٹلی کے صدر چودھری بشیر امرہ نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے مذہبی تہوار کے پس منظر میں ایک عظیم فلسفہ کار فرما ہے ۔ یہ فلسفہ ایثار و قربانی اور رضائے الٰہی کیلئے اپنی عزیز ترین چیز حتیٰ کے اولاد کو بھی قربان کر دینے سے عبارت ہے۔

میں اس موقع پر پورے عالم اسلام سے اپیل کرتا ہوں کہ عید کے اجتماعات میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے برما میں مسلمانوں پر مظالم کے لئے اور دنیا میں امن کے قیام کے لئے دعائیں کی جائیں.عید قربان پر نماز عید اور قربانی تو مسلمان کیلئے ایک فریضہ ہے لیکن اللہ تبارک تعالیٰ کے جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو رضائے الہٰی کیلئے قربان کر دینےکا جو عملی نمونہ پیش کیا اس کی نظیر دنیا کی کسی تہذیب یا تاریخ میں نہیں ملتی.اس بے مثال قربانی سے ہمیں دو انتہائی اہم اورقابل تقلید درس ملتے ہیںیہی درس اسلام کی اصل روح ہیں ۔ اول یہ کہ انسان اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان لے آتا ہے تو وہ آتش نمرود میں بھی بے خطر کود پڑتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس کی رضا کیلئے اپنی متاع عزیز کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتا۔یہی وجہ کہ قربانی کا بے مثال واقعہ اسلام کے فلسفہ میں ایک ایسی روح پھونک گیا ہے کہ آگے چل کر دین اسلام کی بنیاد بن گیا.

اس فریضے کی ادائیگی کیلئے دنیا کے گوشے گوشے سے مسلمان خدا کے گھر میں جمع ہو کر اسلامی ، اتحاد، اخووت اور یگانگت کا جو مظاہر ہ کرتے ہیں یہی در اصل اسلام کا حقیقی اور لافانی پیغام ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم اپنی عملی زندگی میں اس پیغام کو بڑی حد تک فراموش کر چکے ہیں ۔دنیا کی آبادی کا ایک تہائی حصہ ہونے کے باوجود ہمارا شیرازہ بکھرا ہوا ہے.ہم میں سے چند دہشت گرد اٹھ کر پاکستان اور اسلام کو بدنام کر رہے ہیں ہمیں مل کر ان کی کی مذمت کرنی چائیے اور دنیا میں امن کے لئے دنیا کے ساتھ ہر قربانی دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں .

MIAN AFTAB AHMED
CELL> 00393401810646
HOUSE> 00390372451683
via cadore 45 26100 cremona Italy