الیکشن 2013 میں مجید خان نیازی پر اعتماد کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ عطأ المحسن

کروڑ لعل عیسن: الیکشن 2013 میں مجید خان نیازی پر اعتماد کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ ہمیں مجید خان سے نہیں PTI سے پیار ہے۔ غریب عوام سے ہمدردی کا نام لے کر ووٹ لینے والا مجید خان خاموشی سے گھر میں بیٹھ گیا جس کا اثر کارکنوں اور جماعت پر پڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار PTI یونٹ جھرکل کے صدر عطأ المحسن نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2013 میں مجید خان پر اعتماد کر کے ان کیلئے دن رات کام کیا جو میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

ہمیں مجید خان سے نہیں بلکہ اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف سے پیار ہے۔ مجید خان کا غریب عوام سے ہمدردی کے نام پر ووٹ لے کر گھر میں بیٹھ جانا ایک سوالیہ نشان ہے جس کا جماعت اور کارکنوں پر بہت اثر پڑ رہا ہے۔ تمام جماعتوں کے لیڈر اپنے کارکنوں کی خوشی اور غم میں شریک ہوتے ہیں لیکن مجید خان کا جیت جانے کے باوجود گھر میں بیٹھ جانا نہایت افسوس ناک ہے۔ اس کے بر عکس اگر کوئی اور لیڈر جیت جاتا تو وہ بہتر طور پر عوام کی خدمت کرتا۔ اور علاقہ میں خوشحالی آتی۔ جھرکل شہر میں PTI یونٹ کے تمام کارکنان کا مجید خان سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کا ساتھ دیں اور ان کے غم و خوشی میں شریک ہوں اور غریب عوام کی خدمت کریں۔ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو عوام کا PTI سے آئندہ الیکش میں اعتماد اٹھ جائے گا جس کا جماعت کو بہت نقصان ہو گا۔