الیکشن کمیشن توہین عدالت کیس، عمران خان ذاتی حیثیت میں طلب

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چودہ ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ پانچ رکنی الیکشن کمیشن کے حکم پر ڈی جی قانون محمد ارشد کی جانب سے عمران خان کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے پارٹی فنڈنگ کیس کے جواب میں الیکشن کمیشن سے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔

دس جنوری دو ہزار سترہ کو عمران خان نے وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کی کوشش کی، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو متعدد بار معافی مانگنے کے مواقع دیئے لیکن معافی نہیں مانگی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا رویہ الیکشن کمیشن کو نیچا دکھانے اور توہین آمیز ہے۔

چودہ ستمبر کو ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوں ورنہ توہین عدالت آرڈیننس کے تحت کاروائی کی جائے گی۔