الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

Jahangir Tareen

Jahangir Tareen

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے کے بعد انھیں ڈی نوٹی فائی کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹی فکیشن سپریم کورٹ کا فیصلہ ملتے ہی جاری کر دیا اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کو خالی قرار دیدیا گیا ہے۔

دوسری جانب جہانگیر ترین نے فیصلے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال اور قرضوں کی معافی کا الزام غلط ثابت ہوا۔ انسائیڈر ٹریڈنگ کا الزام بھی عدالت نے اٹھا کر باہر پھینک دیا۔ ذرعی آمدن کے حوالے سے غلط بیانی کا الزام بھی مکمل طور پر غلط ثابت ہوا۔

لندن کی جائیداد اور اس کے متعلق مکمل منی ٹریل قابل قبول قرار دیا گیا۔ تسلیم کیا گیا کہ کچھ نہیں چھپایا گیا اور 2011ء سے بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کئے گئے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح کی بنیاد پر میری نااہلیت کا فیصلہ صادر کرتی
ہے؟