الیکشن کمیشن کا پی کے 95 لوئر دیر میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

Election

Election

لوئردیر (جیوڈیسک) خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 95 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔

خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 95 جندول لوئر دیر میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔

جب کہ سماعت کے دوران خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے دینا ثابت ہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے ہی امیدوار اعزاز الملک کامیاب ہوئے تھے تاہم حلقے میں 53 ہزار سے زائد خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا گیا تھا۔