الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں

 Member of Parliament

Member of Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف ایک ارب 96 کروڑ روپے کے مالک ، عمران خان کے ذاتی اثاثے 1 ارب 31 کروڑ روپے نکلے ۔ بنی گالہ کا 75 کروڑ روپے کا گھر کسی نے تحفے میں دے دیا ۔ فضل الرحمان کے پاس تو اپنی گاڑی بھی نہیں ۔ کس رکن پارلیمنٹ کے پاس کتنا مال ، الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جاری ، وزیر اعظم ایک ارب 96 کروڑ روپے کے مالک ، بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ، عمران خان کے ذاتی اثاثے 1 ارب 31 کروڑ روپے ، مولانا فضل الرحمان کے پاس صرف 68 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں ۔

ذاتی گاڑی تک بھی نہیں ، جمشید دستی 2653 روپے کے اثاثوں کیساتھ غریب ترین رکن پارلیمنٹ ، سپیکر ایاز صادق کے اثاثوں کا صفحہ ہی غائب ، الیکشن کمیشن کےمطابق وزیر اعظم کو بیٹے حسین نواز نے 21 کروڑ 56 لاکھ بیرون ملک سے بھجوائے ۔ عمران خان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں جبکہ عمران خان کے مطابق بنی گالہ کا گھر انہیں تحفے میں ملا جس کی کل مالیت 75 کروڑ روپے ہے ۔ زمان پارک لاہور میں گھر کی مالیت 22 کروڑ روپے ، 50 لاکھ روپے کی پراڈو گاڑی جبکہ شاہراہ دستور پر ایک لگثرری فلیٹ بھی ہے ۔ کپتان کے پاس 3 لاکھ کی دو گائیں اور ایک بھینس بھی ہے ۔ ریحام خان کے بینک اکاؤنٹس میں بھی 52 لاکھ روپے موجود ہیں ۔ وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں جبکہ حمزہ شہباز 34 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے پاس بھی صرف 4 کروڑ 86 لاکھ کے اثاثے ہیں ۔