الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹا دیں

Election Commmission

Election Commmission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے جمع کرائے گئے مالی سال دو ہزار تیرہ اور چودہ کے اثاثوں کے گوشوارے اپنی ویب سائٹ پر ڈال رکھے تھے کہ جمعہ کو اچانک ہی انھیں وہاں سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد سے الیکشن کمیشن پر ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں سے متعلق دباؤ بڑھنے لگا تھا جس کی وجہ سے تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اب سال دو ہزار پندرہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر جاری نہیں کی جائیں گی۔