الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری، خورشید شاہ نے قوم سے معافی مانگ لی

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شروع میں ہی کہا تھا کہ الیکشن کمیشن ممبران استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممبران کے مستعفی ہونے کا مطالبہ ان کا اپنا ہے۔ ان کا مقصد عمران خان کے مطالبے کو پروان چڑھانا نہیں ہے۔ سیاستدانوں کی اندرونی لڑائی سے ریاست کو خطرہ ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ایل او سی کی خلاف ورزیاں اور کشمیر کے معاملات پر بھارتی پراپیگنڈا قابل افسوس ہے۔

بھارت کشمیر ڈائیلاگ سے بھاگ رہا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کیلئے پرامید ہوں۔ ایم کیو ایم سیاسی تدبر کا مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے مانیٹرنگ کمیٹی کی مخالف کی اور کہا کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی خود کراچی آپریشن کو مانیٹر کر رہی ہے۔ کمیٹی کی تشکیل کیلئے کوئی ضرورت نہیں ہے۔