الیکشن کمیشن کو بلدیاتی امیدواروں کے نام و نشان الاٹ کرتے وقت ایک خالی خانہ بنانا چاہیئے

Dr Tasawar

Dr Tasawar

سرائے عالمگیر (نمائدہ سے) الیکشن کمیشن کو بلدیاتی امیدواروں کے نام و نشان الاٹ کرتے وقت ایک خالی خانہ بنانا چاہیئے تا کہ اگر کسی یونین کونسل میں کسی ووٹرکی خواہش کے مطابق اہل امیدوار نہیںتو ووٹر ووٹ ضائع کرنے کی بجائے خالی خانے میں اپنا ووٹ کاسٹ کر سکے گاـ

اس طرح یہ بھی پتا چل جائے گاکہ متعلقہ یونین کونسل کے ووٹروں کو شعور تو ہیں مگرووٹر کو حقیقی موقع نہیں ملتاکہ وہ کسی موزوں ، اہل امیدوار کا چناؤ کر سکے، ان خیالات کا اظہار الیکٹرانک میڈیا گروپ سرائے عالمگیر کے ایگزیکٹو ممبر سیئر صحافی و معروف کالم نویس ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے اپنے اخباری بیان میں کیا اور کہا اگر الیکشن کمیشن ایسا نہ کرسکا تو پھر اندھوں میں کانا راجہ والہ مقولہ سچ ثابت ہوگاگاـ

ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا اگر ایسا ہو جاتا ہے تو ماضی کے مقابلے میں زیادہ ووٹر ز اپنا حق رائے استعمال کریں گئے، انہوں نے کہا خاندانی ، اور نسلی سیاست جو خدمت کی بجائے تجارت کا روپ اختیار کر چکی ہیں ملک و قوم کے وسیع مفادات کی خاطر الیکشن کمیشن کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر تھانہ کلچر ،رشوت ، سفارش کا خاتمہ صرف خواب رہے گاـ