الیکشن کمیشن کو زیب نہیں دیتا کہ تحریک انصاف کے خلاف عداوت پر اتر آئے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو زیب نہیں دیتا کہ وہ تحریک انصاف یا علیم خان کے خلاف بے جا عداوت پر اتر آئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کو لکھے گئے خط کہا کہ الیکشن کمیشن قوم کے اعتماد اورجمہوریت کی نگہبانی کا ذمہ دار ہے، جمہوریت کے مستقبل کا انحصار صاف و شفاف الیکشن پر ہے۔

ہم نے کمیشن کی سرگرمیوں کو خفیہ رکھ کرالیکشن کمیشن کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش ناکام بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ 1974ء کے الیکٹورل ایکٹ کے مطابق شفاف ووٹر لسٹوں کی تیاری کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، الیکشن کمیشن کو زیب نہیں دیتا کہ وہ تحریک انصاف یا علیم خان کے خلاف بے جا عداوت پر اتر آئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مئی 2013 سے اب تک این اے 122 سے 30 ہزار ووٹرز کو خارج کیا جا چکا ہے، ووٹر لسٹ میں تبدیلیوں کے جائزہ کے لئے دستاویزی ریکارڈ کے حصول کے لئے علیم خان کی درخواست نومبر 2015 سے زیرالتواء ہے جب کہ ایاز صادق علیم خان کی اس درخواست کی مخالفت میں مسلسل سرگرم ہیں، الیکشن کمیشن کے معاملات کو خفیہ رکھنے پر اسرار سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 19 اے پر عمل کرے اور معلومات فوری فراہم کی جائیں۔