الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے الیکشن کمیشن سے استعفے کے مطالبے کو غیرآئینی قرار دے دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا یہ مطالبہ غیرآئینی ہے۔ ملک و قوم کی بہتری کی خاطر ہمیں اپنے ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرے،پاکستان کی بہتری کے لیے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے کیونکہ ملک کی بہتری کے لیے وزیراعظم کسی سے بھی مل سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگلے چند مہینوں میں انتخابی اصلاحات مکمل کر لیں گے اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین رکن ہیں، انھیں قومی اسمبلی میں آنا چاہیے، تحریک انصاف کوقومی اسمبلی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔