الیکشن کمیشن: ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کیخلاف درخواست دائر

Zulfiqar Mirza and Fahmida Mirza

Zulfiqar Mirza and Fahmida Mirza

بدین (جیوڈیسک) درخواست گزار تاج حیدر اور نفیسہ شاہ نے مؤقف اپنایا کہ بدین میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ذوالفقار مرز ا اور فہمیدا مرزا نے امن و امان کی صورتحال خراب کی۔ ذوالفقار مرزا نے پہلے سو افراد کو مار کر بدلہ لینے کی باتیں کیں، اب پھر کر رہے ہیں۔

ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم چلا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق قومی اسمبلی کا رکن انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔

لہٰذا الیکشن کمیشن ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے خلاف کارروائی کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاج حیدر کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کے خلاف ثبوت جمع کرانے کے باوجود الیکشن کمیشن کارروائی نہیں کر رہا۔