مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/11/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) الیکشن کا مطالبہ کرنے والے اور حکم دینے والے قتل و غارت کے ذمہ دار ہیں، بلدیاتی الیکشن میں ہر سال کئی نوجوان قتل ہو جاتے ہیں جن کی دشمنی نسل در نسل چلتی ہے، ملک میں بلدیاتی الیکشن کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا جانا چاہئے، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں لڑائی جھگڑا اور قتل و غارت معمول بن چکا ہے، بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ کرنے والے اور الیکشن کا حکم دینے والے اس قتل و غارت کے ذمہ دار ہیں، الیکشن میں ہونے والے قتلوں کی دشمنیاں نسل در نسل چلتی ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں نوجوان زندگی کا بازی ہار چکے ہیں، کئی بچے یتیم ہو چکے ہیں، ملک میں بلدیاتی و جزل الیکشن کی بجائے صرف صدارتی الیکشن ہونے چاہئے، تاکہ ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہو سکے اور الیکشن کی وجہ سے ہونے والی قتل و غارت رک سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) قصور میونسپل کمیٹی کا چیئرمین پکا مسلم لیگی ہونا چاہئے، مفاد پرستوں کی بجائے ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جائے جن کی وفاداریوں پر کوئی شک نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری اصغر علی نے پاکستان مسلم لیگ ن قصور یوتھ ونگ ضلع قصور کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت چوہدری اصغر علی نے کی، جس میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتیجہ میں بننے والے چیئرمین کے بارے میں تجاویز پر غورو خوض کیا گیا اور متفقہ طور پر قراردار منظور کی گئی کہ آئندہ آنے والا چیئرمین پکا مسلم لیگی ہونا چاہئے، جس کا ماضی بے داغ ہو اور اس کی پارٹی کے ساتھ وفاداریاں شک و شبہ سے بالاتر ہوں ۔ اس کے علاوہ گردش کرنے والے ناموں پر بھی غور کیا گیا جس میں سب سے نمایاں نام حاجی ایاز احمدخاں کا ہے جو کہ ماضی میں بے شمار پارٹیاں بدلتے رہے، سب سے پہلے انہوں نے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کی اور مقامی عہدے پر کام کرتے رہے پھر چٹھہ لیگ اور بعد ازاں ق لیگ وپاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں رہے اور اب پاکستان مسلم لیگ کے عہدیدار ہیں۔ اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد بارے پاکستان مسلم لیگ کی مقامی قیادت اور صوبہ پنجاب کی اعلیٰ قیادت کو مراسلہ بھی ارسال کیا گیاہے کہ وہ وفاداریاں بدلنے اور مفاد پرست شخصیات کی بجائے ان لوگوں میں سے چیئرمین کا انتخاب کریں جو پکے مسلم لیگی ہوں اور ان کی وفاداریوں پر شک نہ کیا جا سکے۔۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126