بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے انکوائری ٹیم مقرر

Badin Fehmida Mirza Press Confirance

Badin Fehmida Mirza Press Confirance

بدین (رپورٹ عمران عباس خواجہ) سابق اسپیکر قومی اسیمبلی کی بلدیاتی الیکشن میں مبینا دھاندلی کے خلاف کی گئی شکایات پر صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے انکوائری ٹیم مقرر،بدین کے ڈی سی، ایس ایس پی اور ڈی ایس پیز پر الیکشن کیمپین چلانے کا الزام۔

سابق اسپیکر قومی اسیمبلی اور ایم این اے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں جس میں ضلع بدین کے شہروں بدین ، گولاڑچی اور ٹنڈوباگو میں 120 پولنگ اسٹیشنوں کو ڈی آر اورز کی جانب سے تبدیل کئے جانے کا انکشاف کیا گیا تھا جس پر بدین کے سرکٹ ھاﺅس میں صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے مقررکردہ ٹیم ریجن الیکشن کمیشن پر مشتمل تین لوگوں نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی۔

جس میں انہوں نے مختلف یوسیز سے آئے ہوئے الیکشن لڑنے والے نمائندوں کی بھی شکایات سنی ، ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے سرکٹ ھاﺅس بدین مین ریجنل الیکشن کمشنرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کے احکامات پر بدین ضلع کی ایک سو بیس پولنگ اسٹیشنس تبدیل کر دی ہیںجس میںڈی آر او اور الیکشن کمیشن بھی ملوث ہے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ سندھ حکومت پولیس اور ڈسٹرکٹ رٹرنگ آفیسر سے مل کے بدین میںبلدیاتی انتخابات سے قبل دھاندلی کروا رہی ہے ، اور بدین مین بھی خیر پور جیسی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کے پولنگ اسٹیشنس کی تبدیلی کے خلاف میںنے صوبائی الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے امید ہے کے اس پر غور کیا جائے گا اور پولنگ اسٹیشنس تبدیل نہیں کی جائیںگی ،انہوں نے کہا کے انتخابات سے قبل ہی پولیس اور ریاستی مشنینری کو سندھ حکومت کے احکامات پر استعمال کیا جا رہا ہے جو سلسلہ فلفور بند کیا جائے ورنہ صورتحال کی زمیدار سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن ہوگی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ میں نے سارے ثبوت الیکشن کمیشن کی ٹیم کے حوالے کردیئے ہیں اور یہی ثبوت میں پوری دنیا کو بھی دکھاﺅں گی کہ بدین کے عوام کے ساتھ کیا ظلم ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جس پولنگ میں تین سو سے چار سو ووٹرز کی گنجائش ہے اس پولنگ اسٹیشن میں 1500سو ووٹر کو شامل کیا گیا ہے جہاں پر رش ہونے کے باعث لوگ آپس میں لڑینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ بدین میں بھی خیرپور جیسا واقعیا کروانا چاہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر تبدیل کی گئی پولنگ اسٹیشنس کو اگر واپس اسی جگہ پر نہیں کیا گیا تو پھر الیکشن کمیشن پر بھی ایک داغ لگ جائے گا اور پھر یہ تاثر پیدا ہوگا کہ الیکشن کمیشن بھی ایک پارٹی ہے، انہوں نے کہا کہ جو جو ڈی آر اوز اس دھاندلی میں ملے ہوئے ہیں ان کو وہ سزا دینے چاہئے جس سے دیگر عبرت حاصل کریں۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بدین کے ڈی سی ، ایس ایس پی اور ڈی ایس پیز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب الیکشن کیمین چلا رہے ہیں اگر ان کے پاس کوئی آتا ہے تو وہ ان شہر کے مختلف لوگوں کے نام لے لے کر ان کو کہ رہے ہیں کہ اگر آپ ان کو ووٹ کرینگے تو ہم آپ کا فیصلہ کرینگے ور نا نہیں کرینگے ، دوسری جانب الیکشن کمیشن کی ٹیم نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ ہم نے ساری شکایات سنی ہیں اس اس پر فیصلہ کرکے ہم یہ ڈی آر اوز کے حوالے کردینگے۔