انتخابات میں فکسنگ کرنیوالا میچ فکسرز کیخلاف کارروائی کر رہا ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کئے جانے اور پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی کے میچ فکسرز کے خلاف بیان کے بعد چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں فکسنگ کرنے والے نجم سیٹھی کا میچ فکسرز کے خلاف بیان اور کارروائی مضحکہ خیز ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مذاق ہے کہ انتخابات کو فکس کرنے والا نجم سیٹھی پی ایس ایل میں جواریوں کے ساتھ بات چیت کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارووائی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں فکسنگ کرنا میچ فکسنگ سے بڑا جرم ہے اور جمہوریت کے لئے زیادہ خطرناک عمل ہے۔