عام انتخابات میں دھاندلی، الیکشن کمیشن بھی ملوث تھا: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی میں الیکشن کمیشن بھی ملوث تھا۔ الیکشن کمیشن نے چار مرتبہ اپنا بیان بدلا۔ فارم پندرہ کے بغیر فارم 14 نہیں بن سکتا۔

مسلم لیگ (ن) فارم پندرہ کے حوالے سے افواہیں پھیلا رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 70 ہزار میں سے 56 ہزار پولنگ سٹیشنز کے فارم پندرہ نہیں آئے۔6870 تھیلوں کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ 20 ہزار سے زائد فارم پندرہ تھیلوں میں موجود ہی نہیں تھے۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ انتخابات 2013ء کے دوران ایک کروڑ 17 لاکھ اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے۔ خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں 28 فیصد، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے حلقے میں 16 فیصد جبکہ خرم دستگیر کے حلقے میں 8 فیصد زائد بیلٹ پیپرز پہنچائے گئے۔

149 حلقوں پر خاص شفقت کی گئی اور اضافی بیلٹ پیپرز پہنچائے گئے۔ تحریک انصاف کو شکست دینے کیلئے اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک اںصاف کے حلقوں میں بھی اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے لیکن 149 حلقوں میں سے صرف 6 حلقے ایسے تھے جن میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد آر ایم ایس سسٹم بند ہوا اس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئی؟