انشاء اللہ الیکشن 2018 میں ملک بھر میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گئی۔ چوہدری ریاض پاپا. شیخ وسیم اکرم

Chaudhry Riaz Papa

Chaudhry Riaz Papa

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا.جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں جتنا مر ضی زور لگا لیں انشاء اللہ الیکشن 2018میں ملک بھر میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گئی۔

جتنے کام مسلم لیگ ن کے ہیں اس کی ماضی میں مثا ل نہیں ملتی انہوں نے کہا ملک کی عوام باشعور عوام کو اچھی طرع علم ہے کہ ملک میں کام کرا رہا ہے اور ان ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کون بن رہا ہے۔قائد محترم سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کر دیا ہے ایٹمی دھماکے ہوں موٹر وے ہو میٹرو بسیں ہوں یا سی پیک منصوبہ یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے ہی کارنامے ہیں انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی نوجوان اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ سے نہ صرف ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا بلکہ نوجوانوں کو روز گار بھی ملے گا۔

انہوں نے کہا ہم اپنے حلقے کے ایم این اے مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء شاہد خاقان عباسی کو اسلامی جموریہ پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہر ایوں سے مبار کباد پیش کرتے ہیں انشاء اللہ اب روشن پاکستان میں ایک مرتبہ پھر ترقیاتی کا م ہوں گے۔