بھمبر کی خبریں عاطف اکرم سے 5/11/2015

Raja Maqsood Ahmed

Raja Maqsood Ahmed

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ نون آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی عوامی فلاح اور تعمیر وترقی کا رکا ہوا پہیہ دو بارہ سے بحال کرے گی موجودہ حکومت نے محض جیبیں بھرنے اور لوٹ مار میں چار سال کا وقت ضائع کر کے عوام کومحرو میوں کے سوا کچھ نہیں دیا ادارے تباہی کے دھا نے پر کھڑ ے کئے بے روزگار اور پڑ ھے لکھے نوجوانوں کو مایوسی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں دھکیل دیا ان حالات میں عوام کی نظریں لیگی قیادت پر لگی ہوئی ہیں اور ریاستی عوام کی تما م تر امید یں مسلم لیگ نو ن کے سا تھ وابستہ ہیں ان خیا لا ت کااظہا ر سا بق ممبر اسمبلی وکشمیر کو نسل ضلعی صدر مسلم لیگ نو ن را جہ مقصود احمد نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ میاں محمد نوا زشر یف نے بر سر اقتدا ر آتے ہی ملک کو دہشت گر دی سے نجا ت دلا نے کا تہیہ کیا ہے اور دہشت گر دی کیخلا ف جنگ آخر ی مر احل میں ہے ملک سے دہشت گر دی کے خا تمے کے بعد ملک ترقی اور خوشحا لی کی را ہ پر گا مز ن ہو گا چین کے سا تھ اقتصا دی معا ہدا ت تر قی اور خوشحا لی کے دروازے کھو لیں گے عوام کو روزگا ر کے مواقع میسر آئینگے وزیر اعظم پا کستا ن مسئلہ کشمیر اور کشمیر یو ں کیسا تھ دلی اور جذ با تی رشتہ رکھتے ہیں مو جو دہ وزیر اعظم پا کستا ن نے جس طر ح مسئلہ کشمیر کو جنر ل اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں واضح اور جرا ت کیسا تھ اٹھا یا ہے اس کی ما ضی میں کو ئی مثا ل نہیں ملتی جس سے نون لیگی قیادت نے کشمیر یو ں کے دل جیت لئے ہیں حا لیہ پاک بھا رت مذا کرا ت کوجس طر ح مسئلہ کشمیر کے تنا ظر میں ملتو ی کیاگیا ہے اس سے بھا رت عالمی دنیا میں بد نا م ہوا ہے اور پا کستا ن کا موقف مضبوط ہوا ہے چین کیسا تھ اقتصادی معا ہدا ت میں ضلع مظفر آبا د اور نیلم کو شامل کرکے اور مظفر آباد سے ریلو ے لا ئن بچھانے کا اعلان کرکے وزیر اعظم پا کستا ن نے کشمیر کیسا تھ اپنی دلی وابستگی کا ثبو ت دیا ہے جس کو کشمیر ی عوام قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں اور آئند ہ الیکشن میں کشمیر ی عوام مسلم لیگ نو ن کو بھا ری اکثر یت سے کا میا ب کر یں گے اور ن لیگی حکومت قائم کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پتھورانی ڈھیری کے رہائشی محمد اشرف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بعض اخبارات میں لگنے والی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے ڈھیری میں ہم نے کسی کے رقبہ پر قبضہ نہیں کیا بلکہ وہ ہمارا ملکیتی رقبہ ہے اور ہمارے قبضہ ہے اور ہمارے قبضہ میں ہے جس کے کیس کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر کی عدالت سے ہمارے حق میں ہو چکا ہے ہم با عزت ،شر یف شہر ی اورقانو ن کا احترام کر نیوا لے لو گ ہیں گزشتہ روز ہما رے حوا لے سے لگنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( بیورورپورٹ) بھمبر شہر میں ہوٹلوں،فاسٹ فوڈ کارنرزاور سویٹس کی تیاری میں غیر معیاری اور کھلے گھی وکوکنک آئل کا سر عام استعمال ،کھانوں کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کا خیال ہی نہیں رکھا جاتا ،کھانے پینے کی مختلف اشیاء تیار کرنے والے کئی کاریگر خود ہیپاٹائٹس سمیت دیگر موذی بیماریوں کا شکار ہیں ،شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ،آزادکشمیر میں فوڈ کوالٹی کنٹرول کا باضابطہ محکمہ نہ ہونے کی وجہ سے بھمبر کے شہری پیسے دے کر بیماریاں خریدنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر کے مختلف ہوٹلز ،پکوڑے سموسے بنانے والی دکانوں ،مچھلی فرائی ،فاسٹ فوڈزکارنرز اور مختلف قسم کی مٹھائیاںو بیکرز تیار کرنے والوں کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے ،کھانے پینے کے کاروبار سے وابستہ افراد دن دگنی رات چوگنی ترقی کی خاطرمختلف کھانے کی اشیاء کی تیاری میں کھلااور ناقص گھی و آئل استعما ل کرتے ہیں ،حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا جاتا،کئی مقامات پر تو صفائی کا انتظام انتہائی خراب ہے ،جہاں مختلف قسم کے حشرات و چوہے دوڑتے نظر آتے ہیں ،ستم ظریفی یہ ہے کہ مختلف کھانے کی اشیاء بنانے والے کاریگر خود موذی امراض کا شکار ہیں ،کئی کاریگرہیپاٹائٹس جیسی خطرناک مرض کا شکار ہیں ،جس سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں ،دیکھنے میں آیا ہے کہ مچھلی فرائی اور پکوڑے سموسے بنانے والی کئی دکانوں پر استعمال ہونے والا کوکنگ آئل نہ صرف ناقص ہوتا ہے بلکہ اسے بار بار استعمال کیا جاتا ہے جس سے یہ آئل مختلف کیمیائی عوامل کے باعث انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ،بھمبر کے مختلف عوامی سماجی حلقوں نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے عوامی مراکز پر کوالٹی چیکنگ کا موثر نظام وضع کیا جائے اور ناقص گھی و آئل اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( بیورورپورٹ) اوورسیز کشمیری و مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری عبدالرحمان آف درائیاں نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت ثابت کردی،تحریک انصاف کے دعوے بے بنیادثابت ہوئے ہیںدکھائی یہی دیتا ہے کہ مستقبل قریب میںتحریک انصاف ق لیگ کا منظر پیش کرے گی ،آزادکشمیر میں آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے ،چوہدری طارق فاروق کوحلقہ بھمبر سے فقید المثال کامیابی دلا کر مسلم لیگ ن کی حکومت کی بنیاد فراہم کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،چوہدری عبدالرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر میں کرپشن ،اقرباء پروری ،مفاد پرستی کی سیاست کو فروغ دیا ،آزادکشمیر کے تمام وسائل وزیر اعظم اور وزراء نے صرف مخصوص علاقوں میں صرف کیے ،حلقہ بھمبر کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے بری طرح نظر انداز کیا ،یہاں کے لوگوں کو سوائے احساس محرومی کے کچھ نہیں ملا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں پرانے سیاسی شکاری نئے جال کے ساتھ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ کل تک حکومت کو برا بھلا کہنے والوں نے عوامی مفاد ات پر سودے بازی کر لی ہے ،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عوامی مفاد کے حق میں بولنے کی بجائے حکومتی پالیسیوں کا دفاع شروع کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اختلافات کی خبریں پھیلا نے کا پروپیگنڈہ اب کامیاب نہیں ہوگا ،چوہدری طارق فاروق آمدہ الیکشن ڈنکے کی چوٹ پر جیتیں گے ۔