یوم دفاع پیس مارشل آرٹس فیسٹیول: چار ایونٹس کے فیصلے ہو گئے

Group Martial Arts Events

Group Martial Arts Events

کراچی (نمائندہ اسپورٹس) پاکستان مارشل آرٹس کنکشن فیڈریشن کے زیر اہتمام مورخہ 4 ستمبر سے کراچی کے مختلف اضلاع میں جاری یوم دفاع پیس مارشل آرٹس فیسٹیول کے کراٹے، تائیکوانڈو، کک باکسنگ اور ووشو ایونٹس کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہو گئے۔

شوتوکان کراٹے کے -35کلوگرام وزن میں شارق سلیم نے گولڈ اور راحم نے سلور میڈل، -50کلوگرام میں دانیال نے گولڈ اور اوسامہ سلیم نے سلور میڈل، -67کلوگرام میں حامد نے گولڈ اور وقاص نے سلور میڈل جبکہ انفرادی کاتا میں اوسامہ نے گولڈ اور معظم نے سلور میڈل حاصل کرلیا۔ کک باکسنگ ایونٹ کے 40سے45کلوگرام میں ماجد نے گولڈ اور کنشاہ نے سلور میڈل، 46سے51کلوگرام میں ایم اظہر نے گولڈ اور ایم حماد نے سلور میڈل، 52سے57کلوگرام میں ایم فیضان نے گولڈ اور ایم عمران نے سلور میڈل حاصل کرلیا۔ ITFتائیکوانڈو ایونٹ کے 62سے

67کلوگرام میں جیشونت نے گولڈ اور نثار علی نے سلور میڈل، 56سے61کلوگرام میں ساجدنے گولڈ اور حسن نے سلور جبکہ گرلز کے 50سے55کلوگرام میں برکھا نے گولڈ اور عائشہ نے سلور میڈل حاصل کرلیا۔ اسی طرح ووشو ایونٹ کے 56سے60کلوگرام میں محمد مومد نے گولڈ اور حضرت نے سلور میڈل، 65سے70کلوگرام میں موسیٰ شاہ نے گولڈ اور جہانزیب آفریدی نے سلور میڈل جبکہ دائو شو میں سیف الرحمن نے گولڈ اور شایان نے سلور میڈل حاصل کرلیا۔

شوتوکان کراٹے کا ایونٹ کورنگی محمڈن گرائونڈڈسٹرکٹ کورنگی میں ، تائیکوانڈو ایونٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں، کک باکسنگ ایونٹ ڈسٹرکٹ سائوتھ اختر کالونی میں جبکہ ووشو ایونٹ ڈسٹرکٹ ویسٹ میٹروول میں ہوا۔مختلف مارشل آرٹس کے ایونٹ آرگنائزنگ سیکریٹریز نے اپنے اپنے ایونٹس کامیابی کے ساتھ آرگنائز کئے جن میںسینسی عبدالمنان سلیم (شوتوکان کراٹے) ماسٹر راجہ غضنفر(کک باکسنگ)،ناظم برکت علی (ITFتائیکوانڈو) اور سی فو گلاب شاہ (ووشو کنگفو) شامل تھے۔ یوم دفاع پیس مارشل آرٹس فیسٹیول کے چیف آرگنائزر اور PMCF انٹرنیشنل کے بانی وصدر شی ہان شہزاد احمد نے اس موقعے پر بتایا کہ دو کھیلوں کیوکوشن کراٹے اور فری اسٹائل کراٹے ریسلنگ کے ایونٹس ابھی ہونا باقی ہیں جسکے بعد 10ستمبر بروز ہفتہ کو فیسٹیول کا اختتام رنگا رنگ تقریب میں کیا جائے گا اور فیسٹیول میں شامل تمام اسٹائلز ایونٹس کی تقریب تقسیم انعامات گورنمنٹ اسکول اختر کالونی میں اندار انداز سے منعقد ہو گی۔