این اے 154 میں ضمنی الیکشن: پولنگ جاری، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں مقابلہ

Election

Election

لودھراں (جیوڈیسک) این اے 154 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ فوج کی نگرانی میں پولنگ سٹیشنوں پر سامان پہنچا دیا گیا۔

این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے میدان لگ گیا۔ 10 امیدوار مد مقابل ہیں۔ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور مسلم لیگ نون کے امیدوار پیر محمد اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقے میں 338 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں 4 لاکھ 31 ہزار افراد حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ حلقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ فوج بھی تعینات ہے۔

پیپلز پارٹی نے مرزا علی بیگ اور تحریک لبیک پاکستان نے ملک اظہر کو میدان میں اتارا ہے۔ نشست سپریم کورٹ سے جہانگیر ترین کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔