انتخابی وعدوں کی فراموشی سیاست کی روایت بن چکی ہے ‘ سولنگی اتحاد

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجلی بحران سے تنگ عوام اور تباہ ہوتی ہوئی معیشت کیلئے گیس بندش عوام کیلئے مرے پر سو دُرے کے مترادف ہے ۔ پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی‘ سرداراکرم سولنگی ‘سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی و دیگر رہنماوں نے بجلی و گیس بحران کے باعث عوام کو پہنچنے والی تکلیف اور تباہ ہوتی ہوئی معاشی ‘تجارتی اور کاروباری و صنعتی سرگرمیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بحرانوں اور مسائل سے نجات کے دعووں اور وعدوں کے ذریعے اقتدار پانے والے ایفائے عہد سے محروم ہوکر عوام سے دھوکا دہی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

اب یہ دیکھنا عدلیہ کا کام ہے کہ عوام کئے انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکامی یا گریز آئین کی کون سی شق کی زد میں آتا ہے اور عدلیہ کواس سلسلے میں عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے حکمرانوں کے خلاف کس قسم کی احتسابی کار وائی کرنی چاہئے۔

کیونکہ انتخابی وعدوں کے ذریعے حصول اقتدار اور پھر ان وعدوں کی فراموشی جمہوریت وسیاست کی روایت بن چکی ہے جو کسی بھی طرح ملک و قوم کے مستقبل کیلئے سودمند نہیں ہے اسلئے ملک قوم کے مفاد اور محفوظ مستقبل کیلئے اس روایت کا خاتمہ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے۔