ن لیگ الیکشن میں حصہ لے گی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی، وزیراعظم

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن میں حصہ لے گی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

لندن میں مسلم لیگ ن کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں قائد ن لیگ نواز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ووٹ کو عزت دو کے انتخابی نعرے سے الیکشن میں حصہ لے گی اور شاید ہی کوئی بندہ ایسا ہو جو یہ کہے کہ ووٹ کو عزت نہ دو۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان سے آئے ہیں اور واپس پاکستان جائیں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لندن میں موجود ہیں جب کہ وزیر اعظم شاید خاقان عباسی کامن ویلتھ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے لندن پہنچے تھے۔