الیکشن ٹریبونلز کی مدت میں 5 ویں بار توسیع، مزید 2 ماہ کام کریگا

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2013 کی عذرداریاں کیسز نمٹانے والے الیکشن ٹریبونلزکی مدت میں 5 ویں بارتوسیع کرتے ہوئے انھیں مزید 2ماہ کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں الیکشن ٹریبونلز میں زیر سماعت کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پھر ٹریبونلز کی مدت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے تما م ٹریبونلزکوہدایت کی ہے کہ 2ماہ تک تمام عذرداریاں نمٹائی جائیں اور معاملات کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونلز کی مدت 30 جون کوختم ہوگئی جب کہ حالیہ 2 ماہ کی توسیع کے بعد تمام ٹریبونلز 31 اگست تک کام کر سکیں گے۔