بدین کی خبریں 17/11/2015

Home Minster Press Confrance

Home Minster Press Confrance

Badin Nisar Kharo Nws

Badin Nisar Kharo Nws

بدین (رپورٹ ۔عمران عباس) الیکشن کے دوران کسی کو بھی غنڈا گردی کرنے نہیں دی جائے گی، ایم این اے فہمیدہ مرزا کی جانب سے لگائے گئے الزام درست نہیںہیں۔لوگ یہاں پر ایک سو بندے مارنے کی باتیں کر رہے ہیں میں گارنٹی دیتا ہوں کہ سو میں سے دو صفر نکالیں تو ایک بچتا ہے یہاں وہ بھی نہیں ہوگا۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بدین میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں بلاول بھٹو کی ریلی کے اختتام کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ایس ایس پی آفیس بدین میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19نومبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بدین میں کسی بھی قسم کی غنڈا گردی ہونے نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع بدین میں الیکشن کے دوران بہترین پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے جو الیکشن کو پر امن کرانے میں مدد دینگے، انہوں نے کہا کہ بدین میں ایک سو بندے مارنے کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن میں گارنٹی دیتا ہوں کہ یہاں پر ایک بھی ایسا واقعہ نہیں ہوگا ، انہوں نے ایم این اے فہمیدہ مرزا کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کو بھی غلط قراد ے دیا، انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ خیرپور کے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی کو بھی ہم گرفتار کرلینگے، انہوں نے کہا کہ بدین میں 4000ہزار پولیس کی نفری تعینات کی ہے جس میں سے 2500 سو اہلکار باہر سے لائے گئے ہیں اس کے علاوہ پیپلز پارٹی اور مرزا گروپس کی ڈمانڈ پر یہاں رینجر ز اور فوج بھی اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گی، انہوں نے کہا جہاں جہاں الیکش ہو رہی ہے وہاں پر اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے اور پولیس کو سختی سے ہدایات دے دی گئیں ہیں کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین (رپورٹ عمران عباس) بلاول بھٹو میدان میں آچکے ہیں جو عمران خان کو چھٹی کا دودھ یاد دلادیں گے عام انتخابات میں عمران خان بینظیر کی تصویر بلاول سے بھی ھار گیا ہے،ان خیالات کا اظہار بدین کے شہر گولاڑچی میں بلاول بھٹو کی کے سلسلے میں ہیلی پیڈ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر اطلاعات اور تعلیم نثار کھڑو نے کیا انہوں نے کہا کہ بینظیر کی تصویر جو کہ بلاول کے روپ میں موجود ہے وہ اب میدان میں آچکے ہیں اس لیئے اب بلاول عمران کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار مرزا کی وجہ نہیں ہے کہ اس کی پارٹی چھوڑ جانے سے ختم ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کے کونے کونے میں موجود لوگوں کے دلوں میں بسی ہوئی ہے جس کو چاہ کر بھی ختم نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ بدین ضلع پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا اور رہےگا، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہو رہے ہیں اس لیئے پارٹی کے منتخب نمائندے الیکشن کی مہم کو چلاسکتے ہیں اس لیئے اس پر اعتراض کرنا نہیں چاہیے۔