انتخابات کو متنازع بنایا جا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات کو متنازع بنایا جا رہا ہے اگر قمر الاسلام رہا نہ ہوئے تو انتخابات متنازع ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 10 سال ایم پی اے رہنے والے کو گرفتار کیا گیا اور اب انتخابات کو متنازع بنایا جا رہا ہے اگر قمر الاسلام رہا نہ ہوئے تو انتخابات متنازع ہوجائیں گے کیوں کہ قمرالاسلام الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، متنازع انتخابات سے نئی حکومت کے پاس اخلاقی قوت نہیں ہوگی لیکن متنازع ہونے کے باوجود انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات ہم دونوں کی خواہش پر ہوئی مجھے بتایا گیا تھا کہ چیف جسٹس ملنا چاہتے ہیں اور اس ملاقات میں منصفانہ انتخابات کرانے کی بات ہوئی تھی۔

چند روز قبل شاہد خاقان عباسی کے خلاف ہونے والے عوامی احتجاج کے سوال پر انہوں نے کہا کہ احتجاج عوام کا حق اوران کی رائے ہے، میری آمد پر احتجاج کیمرے کو دکھانے کے لیے کروایا گیا۔