ضمنی انتخابات :الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا حکم دیدیا

Army

Army

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے این اے 122 لاہور، این اے 144 اوکاڑہ اور این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخابات کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ امن و امان کی موجودہ صورتحال اور صوبائی الیکشن کمیشن،متعلقہ آر اوز اور ڈی آر اوز کی جانب سے درخواست دیے جانے کے پیش نظر کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 122 لاہور، این اے 144 اوکاڑہ،این اے 154 لودھراں،پی پی 147 لاہور اور پی پی 16 اٹک کے ضمنی انتخابات کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں۔جن میں کہا گیا ہے کہ فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

این اے 122،این اے144 ،این اے 154 اور پی پی 147 میں ضمنی انتخابات 11 اکتوبر جبکہ پی پی 16 اٹک میں ضمنی انتخاب 6 اکتوبر کو ہوں گے۔