کوٹلہ ارب علی خان کی خبریں 2/12/2016

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خان: ضلع کونسل گجرات الیکشن عوام تبدیلی کے خواہاں! چیئرمین ضلع کونسل روایتی حریف ہی کیوں انشاء اللہ چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری تنویر احمد کوٹلہ ہوں گے کوٹلہ برادران عوامی لیڈر ہیں اور ان کے دروازے 24 گھنٹے ہر خاص وعام کیلئے کھلے ہیں چیئرمین ضلع کونسل گجرات الیکشن کیلئے صدر مسلم لیگ ن کی جانب سے نوابزدہ خاندان کو ہی چوہدری برادران سیاسی مخالف کہنا سمجھ سے بالا تر ہے ضلع گجرات کی عوام تبدیلی چاہتی ہے چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی کامیابی کی صورت میں ضلع گجرات کو تعمیر و ترقی کے حوالے سے پنجاب بھر میں منفرد مقام حاصل ہو گا ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 114راجہ محمد اسلم نے ڈیرہ کوٹلہ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا صدر مسلم لیگ ن کے اس بیان میں ان کے کوئی اپنے سیاسی فوائد تو ہو سکتے ہیں لیکن صدر مسلم لیگ ن نے عوامی مفاد کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے حلقہ این اے 107 تعمیر و ترقی کے حوالے سے ضلع گجرات بلکہ پنجاب میں اپنی مثال آپ ہے ضلع گجرات کی عوام اب تبدیلی کی خواہاں ہے انھوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران نے ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے دور اندیش فیصلے کیے ہیں اور انہی فیصلوں کی بدولت حلقہ این اے 107 کی تحصیل کھاریاں کی 22میں سے 19یونین کونسلز میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں اور تحصیل سرائے عالمگیر کی 11میں سے 06 کونسلز میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی انھوں نے کہا کہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ انشاء اللہ چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہو کر ضلع گجرات کا مقدر بدل دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خان: چیئرمین ضلع کونسل گجرات کیلئے کوٹلہ برادران کے دست و بازو بن کر چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے این اے 107 میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک مثبت تبدیلی چوہدری عابد رضا، چوہدری تنویر احمد اور چوہدری شبیر احمد کے دانشمندانہ حکمت عملی کے بدولت نظر آ رہی ہے چوہدری تنویر احمد کے بطور چیئرمین ضلع کونسل گجرات انتخاب سے یہی تبدیلی ضلع گجرات کی عوام پورے ضلع میں دیکھے گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل چیچیاں شمس چوہدری افضال اکبر چیچی نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ کوٹلہ برادران ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن کے ماتھے کا جھومر ہیں انھوں نے مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے دانشمندانہ فیصلے کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹلہ ارب علی خان :چیئرمین یونین کونسل چیچیاں شمس چوہدری افضال اکبر چیچی کی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ پر ایم این اے چوہدری عابد رضا اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد سے خصوصی ملاقات چیئرمین ضلع کونسل گجرات کے الیکشن کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال اور حکمت عملی پر غور کیا گیا ملاقات میں چوہدری تنویر احمد کوٹلہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔