این اے 267 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

Elections Polling

Elections Polling

مگسی (جیوڈیسک) این اے 267 جھل مگسی کچھی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لیے 35 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

این اے 267 کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے 16 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں تاہم پی ٹی آئی کے سردار یار محمد رند اور اس نشست پر پہلے بھی کامیابی حاصل کرنے والے مسلم لیگ نون کے خالد مگسی کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 165 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور تمام سٹیشن سیکورٹی کے حوالے سے حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ 35 ہزار سے زائد پولیس ، بی سی اور لیویز اہلکار سیکورٹی کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

یہاں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار49 ہے جن میں87 ہزار چار سو 73 مرد جبکہ 58 ہزار 5 سو 76 خواتین آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی۔

ضمنی انتخابات کے باعث کچھی اور جھل مگسی میں عام تعطیل ہے۔ سپریم کورٹ نے این اے 267 سے منتخب ایم این اے خالد مگسی کی رکنیت منسوخ کر کے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔