جے یو پی کے انتخابات میں صفدر علی طیبی صدر, الیاس فریدی جنرل سیکرٹری پی پی 159 منتخب

Safdar Tayyabi

Safdar Tayyabi

لاہور : جمعیت علماء پاکستان حلقہ پی پی 159 کا ایک انتہائی اہم اجلاس زیرِصدارت محمداسرائیل ایوبی کنوینئر جے یو پی حلقہ پی پی 159 مصطفائی ماڈل سکول کاہنہ نو میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر علامہ صفدر علی طیبی کو صدر,محمد الیاس فریدی کو جنرل سیکرٹری جبکہ حافظ صہیب رضا قادری کو سیکرٹری دینی اْمور منتخب کر لیا گیا۔

دیگر عْہدیداران کا اعلان صدر اور جنرل سیکرٹری باہمی مشاورت سے بعد میں کریں گے اجلاس میں پروفیسر آصف محبوب چشتی سیکرٹری اطلاعات JUP ضلع لاہور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔