شریف آدمی الیکشن لڑے تو ضمانت ہی ضبط ہو جائیگی: چیف جسٹس

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے این اے 176 مظفر گڑھ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سلطان محمود ہنجرا کی نااہلی کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ ان کے موکل مخالف امید وار مصطفی کھر نے الیکشن ٹربیونل میں معاملہ چیلنج کیا تھا۔

سلطان محمود ہنجرا کے وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ 13 مرلے کی زمین جس کا ایشو تھا، وہ رقم کی ادائیگی کی عوض لی گئی تھی۔ الیکشن ٹربیونل نے زرعی انکم ٹیکس میں ڈی فالٹر قرار نہیں دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ منتخب نمائندے ہی ایسے کام کر سکتے ہیں، اگر کوئی شریف آدمی الیکشن لڑے تو اس کی ضمانت ہی ضبط ہوجائے، بعدازاں عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔