نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی اطلاق ستمبر کے بل سے ہو گا۔

نیپرا نے کے الیکٹر ک کی طرف طرف سے بجلی کی قیمت بڑھانے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی ۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 45 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے سماعت کے بعد کے الیکٹرک کو ٹیرف میں 39 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دی ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اور کے الیکٹرک کے صارفین کو ستمبر کے بلوں میں اضافہ ادا کرنا ہو گا۔