بجلی کا میٹر کاٹنے کے جرم میں لائن سٹاف کو اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد : FWO کے کرنل، میجر اور دیگر اہلکاروں نے آئیسکو دھمیال سب ڈویژن، راولپنڈی کے لائن سٹاف کو بجلی کاٹنے کے جرم میں سرکاری اسلحے کی نوک پر اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق FWO کے 5 سے زائد بجلی کنکشن 7 لاکھ روپے سے زائد کے نادہندہ تھے۔ جس پر مذکورہ سب ڈویژن کے لائن سٹاف نے نادہندہ FWO کی بجلی کاٹ دی۔ جس کے بعد وہ واپس اپنے دفتر میں آ گئے۔

کچھ دیر کے بعدFWOکے کرنل، میجر، صوبیدار اور دیگر اہلکار سرکاری اسلحے، سرکاری گاڑیوں میں آ کر سرکاری دفتر میںدھاوابول دیا۔ اچانک حملے پر آئیسکو دفتر کے اہلکار یہ سمجھے کہ شاید دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے مگر بعد میں معلوم ہو کہ یہFWOکے اہلکار تھے جنہوں نے بجلی کاٹنے کا بدلے لیتے ہوئے لائن سٹاف کو اغوا کر لیا۔ واقعے کے بعد دھمیال سب ڈویژن ، راولپنڈی میں کام کرنے والے ملازمین کے دفتر کو تالا لگا کر بند کر دیا۔

معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے FWO نے آئیسکو ملازمین کو رہا کر دیا۔ ادھر لیبر یونیٹی آئیسکو آئیسکو یونین نے آرمی چیف سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ یونین نے واقعے کی شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کچھ کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گی کیونکہ ملک میں ہر ادارہ جواب دہ ہے۔ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان نے آئیسکو چیف سے بھی واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

راولپنڈی لیبر یونیٹی کے سید تنویر شاہ، مبارک شاہ، عبد الواحد، ملک رمضان، قاضی انعام، ناصر عرفات، ملک جاوید اور دیگر نے کہا کہ ماضی میں بھی آئیسکو کے اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی شہید کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے آئیسکو ملازمین کو تحفظ بھی واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا سیل ( لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین)