بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن مہنگا

Oil Price

Oil Price

کراچی (جیوڈیسک) بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن مہنگا ہو گیا، قیمتیں بڑھ جانے سے بجلی مہنگی ہو سکتی ہے۔ عوام ہو جائیں تیار، کیونکہ بجلی مہنگی ہونے والی ہے، خبر یہ ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے سے بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن” یعنی فرنس آئل” اب مہنگا ہو چکا ہے۔

درآمدی فرنس آئل کی قیمت 1685 روپے اضافے سے 31 ہزار 501 روپے فی ٹن جبکہ مقامی فرنس آئل 2547 روپے سے بڑھ کر 35 ہزار 646 روپے ہو چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاور اسٹیشنوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے مستقبل میں بجلی کے دام مزید بڑھ جانے کا امکان ہے۔