بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے جلد اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ حاجی بشارت علی

Pak-China Economic Corridor

Pak-China Economic Corridor

لاہور: مسلم لیگ ن کے چئیرمین، معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی، وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ 46 ارب ڈالر کے اس تاریخی منصوبے سے پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا اور سی پیک خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے اور غربت میں کمی لانے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اور ترقی کا عمل تیز ہو گا۔

شفافیت اور گڈ گورننس پاکستان مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے اور ہمارے تمام منصوبے شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تعلیم، صحت، زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیںوائس چئیرمین ارشدرضا ایڈوکیٹ نے کہا کہ گجرات میں اس وقت ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا گیا تھاجب مودی وزیراعلیٰ تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ عالمی برادری کو کشمیر میں آگ اور خون کے کھیل کو بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنا چاہیئے۔ آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں پر بھارت کی بربریت اور سفاکیت سے جمہوریت کے نام نہاد علمبردار کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، اب اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے اور پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی امداد جاری رکھے گا۔

uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367